حج :وزارت مذہبی اُمور نے تیاریاں تیز کردیں

,

   

تمام ملکوںکوضروری باتوں سے عنقریب آگاہ کیا جائے گا، پاکستانی وفد کی حکام سے ملاقات

جدہ : وزارت مذہبی امور نے حج کی تیاریاں تیز کردی ہیں،سیکرٹری مذہبی اُمور کی سربراہی میں وفد کی سعودی عرب میں حج انتظامات کے سلسلے میں معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور نے آنے والے حج کی تیاریوں اور انتظامات کیے سلسلے میں سعودی وزارت حج کے حکام سمیت ٹرانسپورٹ اور میٹرنگ کمپنیوں سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے سعودی نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط سے ملاقات کے دوران پاکستان کو حج کوٹہ کے اجراء، ہدیات ، حج انتظامات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی نائب وزیر حج نے اشارہ دیا کہ تمام ملکوں کو حج ، معیاری طریقہ کار اور حتمی حج کوٹہ سے متعلق جلد آگاہ کیا جائے گا۔ تاہم متعلقہ ممالک کی وزارتیں محدود، ماڈریٹ یا پوری گنجائش کے امکانات کے ساتھ حج کی تیاری شروع کریں۔ سیکرٹری مذہبی امور نے سعودی حکام سے جلد از جلد حج معاہدہ کی تکمیل کا مطالبہ کیا تاکہ حج پالیسی، حج درخواستوں اور دیگر انتظامات کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے حج اخراجات، کوٹہ، ایس او پیز ، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، پاکستانی حجاج کیلئے اردو ہیلپ لائنز اور موبائل ایپ کا اجراء ، نجی و سرکاری حج سکیم کے لیے منی عرفات میں اکانومی مکاتب کی فراہمی، مشائر میں پاکستانی معیار کے مطابق کھانے کی سہولت پر بھی بات کی۔