نئی دہلی :حج کمیٹی آف انڈیا کے سابق ممبر حافظ نوشاد احمد اعظمی ،جو برسوں سے ملک سے حج کمیٹی سے جانے والے عازمین کی سہولت کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں نے کہا کہ اہم معاملہ حج کمیٹی آف انڈیا کی مکمل تشکیل اور اختیارات کا ہے جسے پارلیمنٹ میں نہیں اٹھایا گیا۔ انھوں نے کہا کہ بہت سے میرے رفقا اورہمدردان نے رابطہ کرکے مجھ سے کہا کہ آپ اس بات پر میڈیا کے ذریعہ وضاحت کریں تو میں یہ بات مجبور ہوکر میڈیاکے ذریعہ ہرعوام وخواص تک پہنچارہاہوں ۔