حج کیلئے ممبئی اور حیدرآباد کے طرزعمل کو اختیار کیا جائے

   

Ferty9 Clinic

چھترپتی سنبھاجی نگر: مہاراشٹرا کے چھترپتی سنبھاجی نگر سے اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل نے مراٹھواڑہ اور ودربھ خطہ کے عازمین حج کے اخراجات کو ممبئی-حیدرآباد کی طرح قبول کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جلیل نے پیر کو شہری ہوابازی کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا کو لکھے خط میں کہا کہ عازمین حج کو چھترپتی سمبھاجی نگر سے جدہ تک براہ راست فلائٹ سروس کیلئے 88ہزار روپے مزید ادا کرنے ہوں گے ۔ اس سے عام شہریوں میں بڑے پیمانے پر ناراضگی ہے اور حکومت کے خلاف بھرم کی صورت پیدا ہوگئی ہے ۔انہوں نے اس پر کئی سوالات اٹھاتے ہوئے اقلیتوں کے مرکزی وزیر اور حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) سندھیا کو ایک خط لکھ کر ممبئی-حیدرآباد امبارکیشن پوائنٹ کی طرح چھترپتی سمبھاجی نگر امبارکیشن پوائنٹ کی تخمینہ لاگت کو منظوری دینے کا مطالبہ کیا۔ عازمین حج کو جدہ کیلئے براہ راست پرواز کیلئے ممبئی اور حیدرآباد کے مقابلے میں چھترپتی سمبھاجی نگر کیلئے 88ہزار روپے اور ودربھ کیلئے 1 لاکھ روپے مزید ادا کرنے ہوں گے۔