حج کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے سعودی سیکورٹی فورسز کی مشق

   

مکہ المکرمہ۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے حج کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنی تیاریوں کا متاثر کن مظاہرہ کیا۔مکہ مکرمہ میں دبنیا بھر کے لاکھوں عازمین فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہورہے ہیں، ایسے میں سعودی عرب کی سیکورٹی فورسز نے فوجی پریڈ میں حصہ لیا۔اس موقع پر کسی ممکنہ حملہ سے نمٹنے کے لیے حملہ آوروں کے خلاف سعودی فورسز کی تربیتی مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ آگ کے شعلوں میں گھری عمارتوں سے لوگوں کو نکالنے کی مشق کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔