حج ہاؤز کی تعمیر کا اعلان، درگاہ حاجی علیؒ کی تزئین نو

,

   

نوجوانوں کو روزگار، طلبہ کو تعلیمی وظائف، مہاراشٹرا کی این سی پی ۔ شیوسینا حکومت کا پہلا بجٹ
اقلیتوں کے بجٹ میں اضافہ

ممبئی 6مارچ(سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرکی شیوسینا ، کانگریس،این سی پی پرمشتمل مہاوکاس اگھاڑی والی مخلوط حکومت نے اپناپہلا بجٹ پیش کیاجوکہ 9510کروڑ کے خسارے کابجٹ ہے اور اس بجٹ میں ہی پیٹرول ڈیزل کے داموں میں ایک روپیہ اضافہ کیئے جانے کا اعلا کیا گیا ہہے ساتھ ہی ساتھ اقلیتوں کی فلاح وبہبودکیلئے پہلی مرتبہ ایک خطیر رقم 550کروڑ روپیہ مختص کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں اقلیتی طلبا ٔ کیلئے نئی تعلیمی اضائف کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ریاستی اسمبلی میں یہ بجٹ آج یہاں نائب وزیراعلی ووزیرمالیات اجیت پوارنے پیش کیاجبکہ قانون سازکونسل میں ریاستی وزیر مالیات شمبھو دیسائی نے پیش کیا۔سابق بی جے پی حکومت نے اقلیتی فلاح کیلئے 2018-19میں 350کروڑ روپیہ مختص کیا تھا جبکہ ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی اس حکومت نے اقلیتوں کیلئے 550کروڑ روپیہ دیئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔550کروڑ روپیہ کی اس رقم سے اقلیتوں کیلئے فلاح کیلئے مولانا آزاد مفت تعلیم ،ڈاکٹر ذاکر حسین مدرسہ ، موڈرنائزیشن اسکیم ،وقف بورڈ ، پری میٹرک اسکالر شپ اسکیم ، اقلیتی طلبا ٔ کیلئے نئی اسکیمیں ، اقلیتی طالبات کیلئے گرلس ہوسٹل میں مفت کھانا دستیاب کرانا اور دیگر شامل ہیں ۔ادھو ٹھاکرے حکومت نے ممبئی سے متصلہ ممبرا نامی علاقہ میں نئے حج ہاوس تعمیر کیئے جانے کا بھی اعلان کیا ہے ۔حکومت نے اقلیتی طلبا ٔ کو بیرون ملک جا کر اعلی تعلیم حاصل کرنے کے زمرے میں بھی تعلیمی وظائف دیئے جانے کا اعلان کیا ہے ۔بجٹ کے مطابق اقلیتی طلبا ء کو پسماندہ طبقات کے طلبا ٔ کے طرز پر تعلیمی وضائف دیئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔جس میں بیرون ملک جا کر ڈپلوما ، ڈگری ، پوسٹ گریجوایٹ کی ڈگریاں شامل ہیں ۔اقلیتوں کیلئے تیار کی گئی اسکیموں کے نفاذ کیلئے 120کروڑ روپیہ بھی مختص کیا گیا ہے ۔ اسی طرح سے میرج میں واقع حضرت خواجہ شاہ میرا درگار کی تزئین کاری کیلئے بھی ضروری فنڈ مختص کیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔مہاراشٹر کے بجٹ میں ایک جانب جہاں کسانوں کے قرض معافی کی کئی اسکیموں کا اعلان کیا گیا ہے وہیں دوسری جانب نوجوانوں کو روزگار دستیاب کرائے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ،حکومت نے مہاراشٹر اپرینٹس شپ نامی ایک اسکیم تیار کیئے جانے کا اعلان کیا ہے جس میں کم از کم میٹرک پاس ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو صنعتی تربیت دی جائے گی اور انہیں ماہانہ پانچ ہزار روپیہ بھی دیا جائے گا ۔اپوزیشن لیڈران نے آج جیوں ہی نائب وزیر اعلی و وزیر مالیات اجیت پوار نے ایوان میں بجٹ پیش کیا تو ان کے خلاف نعرے بازی بھی کی لیکن سفید کرتا پائجامہ اور کالی جیکیٹ پہنے ہوئے اجیت پوار نے اپنی بجٹ تقریر جاری رکھی اور کسانوں ، دلتوں اور دیگر طبقات کیلئے کئی ایک اعلانات کیئے ۔بجٹ کے مطابق ریاستی حکومت کسانوں کو شمشی توانائی سے چلنے والے آبپاشی پمپ کو بھی نصب کرائے گی جس کیلئے670کروڑ روپیہ مختص کیا گیا ہے ۔اسی طرح سے کاجو کی کاشتکاری کیلئے پندرا کروڑ روپیہ اور مچھلیوں کی افزائش کیلئے بھی 3254کروڑ روپیہ مختص کیا گیا ہے ۔ریاست کے ساحلی مقام کوکن کی ترقی و ترویج کیلئے اور کوکن میں واقع بانکوٹ ، کیلسی گاوں ، دابھول اور جئے گڑھ کیلئے 3500کروڑ روپیہ دیئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔حکومت نے کولہاپور ، رتناگری ، سندھودرگ ، اکولہ اور امراوتی میں نئے ایئر پورٹ تعمیر کیئے جانے کا اعلان کیا ہے جس کیلئے 78کروڑ روپیہ منظور کیا گیا ہے ۔عالمی شہرت یافتہ حاجی علی درگاہ کی تزئین کاری کیلئے بھی ایک جامع منصوبہ تیار کیئے جانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔