ممبئی۔25 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حج کمیٹی آف انڈیا سے موصولہ خبر کے بموجب ممبئی کے حج کمیٹی کی عمارت میں 2 روزہ حج جائزہ اجلاس کا آغاز ہوا جس میں حج 2019ء کی تفصیلات اور مختلف امور پر جائزہ لیا جائے گا۔ 33 ویں آل انڈیا حج کانفرنس میں پہلے دن 9 بجے تا شام 7 بجے مختلف سیشن منعقد ہوئے جہاں وزراء کے علاوہ اہم شخصیتوں نے شرکت کی۔ اس دوران حج 2019ء کے لیے کئے گئے انتظامات کو مختلف زاویوں سے تجویز کیا گیا جس میں ان عازمین کی شکایت پر بھی غور کیا گیا جس میں انہوںنے مدینہ منورہ میں قیام کے دوران بدنظمی کی شکایت بھی ہے۔ اس اجلاس میں ان شکایت کو آئندہ ختم کرنے پر غور کیا گیا ہے۔ کل اجلاس کا دوسرا اور آخری دن ہے۔