حج 2019: عطار بی بی ہندوستان سے پہنچنے والی معمر ترین خاتون

,

   

مدینہ منورہ ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جاریہ سال حج سیزن میں یوں تو ساری دنیا سے عازمین حج پہنچ رہے ہیں لیکن اس بار ہندوستان کی ریاست پنجاب سے 101 سالہ خاتون مسز عطار بی بی حسین بامر سب کی توجہ کا مرکز ہیں۔ اب تک مملکت سعودیہ میں جتنے بھی عازمین پہنچے ہیں ان میں عطار بی بی کی عمر سب سے زیادہ ہے۔ کنگ محمد بن عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈہ پر اترنے کے بعد مذکورہ معمر خاتون کا متعدد اعلیٰ سطحی عہدیداروں بشمول ہندوستانی سفیر اوصاف سعید، قونصل جنرل محمد نور رحمان شیخ، حج قونصل وائی صابر اور دیگر نے خیرمقدم کیا۔ عطار بی بی نے ایرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کئے جانے اور عاجلانہ خدمات انجام دینے پر تمام متعلقہ عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ دریں اثناء حج عہدیداروں نے بتایا کہ عطار بی بی کی صحت یوں تو اطمینان بخش ہے لیکن اس کے باوجود وقتاً فوقتاً ان کی طبی جانچ پڑتال کی جائے گی۔