حج 2022 کیلئے، حج اسسٹنٹ و پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے درخواستوں کی طلبی

   

آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی کل آخری تاریخ
حیدرآباد۔/17 فروری، ( پریس نوٹ ) جناب بی شفیع اللہ ( آئی ایف ایس ) ایگزیکیٹو آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ مرکزی وزارت اقلیتی اُمور ( ایم او ایم اے ) کی جانب سے اسسٹنٹ حج آفیسرس و پیرا میڈیکل اسٹاف جو سرکاری دفاتر میں برسر خدمت ہیں۔ امیدواروں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے تعلیمی صداقت نامے ایس ایس سی یا دوسرے صداقت نامے جہاں پر تاریخ پیدائش واضح کی گئی ہو۔ ایسے امیدوار جن کی عمریں یکم جنوری 2022 تک 25 تا 50 برس کے درمیان ہوں ، درخواستیں دینے کے اہل ہوں گے۔ امیدواروں کے لئے ضروری ہے کہ میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ سرکاری ہاسپٹل کے میڈیکل آفیسر کا جاری کردہ ہو۔ جناب بی شفیع اللہ نے مزید بتایا کہ اسسٹنٹ حج آفیسر و پیرا میڈیکل اسٹاف کی خدمات حج 2022 کیلئے میعاد مدت دو تا تین ماہ کیلئے جز وقتی (ڈیپوٹیشن ) کے طور پر رہیں گی۔ اسسٹنٹ حج آفیسرس و پیرا میڈیکل اسٹاف، ان محکموں میں خدمات انجام دینے والے اسٹاف کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے متعلقہ محکموں سے دفتری سطح پر کارروائی کریں۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 فروری مقرر کی گئی ہے۔ آن لائن درخواستیں داخل کرنے کے بعد اس کی ایک ہارڈ کاپی اس پتہ پرUnder Secrretary (Haj-II), Haj Division. Ministry of Minority Affairs,West Block-VIII, Wing-II,1st Floor,Sector-1,R.K.Puram,New Delhi-110066 ، 7 مارچ کو داخل کریں۔ امیدواروں کا انتخاب تجربہ و قابلیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ انٹرویو کی تاریخ کا عنقریب اعلان کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.haj.nic.in/deputation سے یا فون نمبر 040-23298793 پر یا راست ربط کریں۔