نئی دہلی : دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2025 کے لیے منتخب عازمین حج کے لیے حج منزل کے دفتر میں میڈیکل سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کے لیے لگائے گئے کیمپ کا آج معائنہ کیا اور وہاں موجود تمام عازمین حج سے ملاقات کی اور انہیں مبارکبادپیش کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی سہولت کے لیے ہماری کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی ۔ اس موقع پر دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی اور ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر محسن علی بھی محترمہ کوثر جہاں کے ہمراہ موجود تھے ۔ ایگزیکٹو آفیسر عارفی نے کہا کہ عازمین حج کو حج منزل میں فراہم کی جانے والی میڈیکل سرٹیفکیٹ کی سہولیات مسلسل جاری ر ہیں گی۔