حج 2025 کیلئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آغاز

   

حیدرآباد۔/13 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حج 2025 کیلئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کا آج سے آغاز ہوچکا ہے۔ چیف ایگزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی آف انڈیا لیاقت علی آفاقی کے مطابق 9 ستمبر تک آن لائن درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن درخواستیں حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائیٹ https://hajcommittee.gov.in یا حج سویدھا موبائیل ایپ پر داخل کی جاسکتی ہیں۔ درخواست گذاروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ درخواستوں کے ادخال سے قبل رہنمایانہ خطوط کا مطالعہ کریں۔ درخواست گذاروں کے پاس 15 جنوری2026 تک کارکرد انٹر نیشنل پاسپورٹ ہونا چاہیئے۔ درخواستوں کے آن لائن ادخال کے آغاز کے ساتھ ہی حج 2025 کی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔1