حدیدہ کے قریب ایک بحری جہاز پر پراجیکٹائل سے حملے کی اطلاعات

   

ریاض؍صنعاء: یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ کے قریب سمندر میں ایک بحری جہاز پر حملے کی اطلاعات ہیں۔برٹش میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی نے جمعرات کوبتایا کہ اسے یمن کے شہر حدیدہ سے 70 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایک واقعے کی رپورٹ موصول ہوئی ہے۔ حکام اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔اس نے ایک بیان میں کہا کہ ایک جہاز کے کپتان نے اطلاع دی کہ جہاز کو نامعلوم میزائل نے نشانہ بنایا جس کی وجہ سے اسے نقصان پہنچا لیکن کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔
یوکرین نیٹو میں شامل ہوا تو اس کے ساتھ کوئی امن نہیں ہو گا: روس
ماسکو: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ اگر کیف امریکہ کی قیادت میں نیٹو عسکری اتحاد جیسے بلاک میں شامل ہو کر اپنی غیر جانبداری کھو دیتا ہے تو یوکرین میں منصفانہ امن کا حصول ناممکن ہے۔روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا تھا کہ امن مذاکرات اس وقت تک شروع نہیں ہوں گے جب تک یوکرین اس علاقے کے وسیع حصہ کو ترک کرنے پر راضی نہیں ہوتا جسے روس نے الحاق کا اعلان کیا ہے۔