حد بندی کمیشن کی رپورٹ ہمیں منظور نہیں

   

جموں: نگروٹہ اسمبلی نشست سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے حدبندی کمیشن کی منظر عام پر آنے والی دوسری رپورٹ کا مسترد کیا ہے ۔انہوں نے منگل کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم حد بندی کمیشن کی طرف سے جاری حالیہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں اور خاص طور پر جس طرح نگروٹہ نشست کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حد بندی کمیشن کو اس رپورٹ پر نظر ثانی کرنی چاہیے ۔