حرا ماڈل اسکول نرمل کی سلور جوبلی کے موقع پر صحافیوں کو تہنیت کی پیشکشی

   

نرمل /14 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل کے پچیس سال مکمل ہونے اور سلور جوبلی تقریب کی شاندار کامیابی پر خواجہ تاج احمد تاج کی سرپرستی اور اسحاق احمد خالد پرنسپل کی صدارت میں نرمل کے تمام صحافیوں کی ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی، مفتی الیاس احمد حامد قاسمی سکریٹری نے تقریب کی کارروائی چلائی۔اس موقع پر محمد مقیم الدین جرنلسٹ، شاہد احمد توکل جرنلسٹ عادل آباد، عبدالاحد ساحل گلوبل نیوز بھینسہ، محمد عبدالرشید نامہ نگار صحافی دکن، محسن بن محمد نامہ نگار ساز دکن، محمد امین پٹیل نامہ نگار روزنامہ قاصد ھند، محمد وصی اللہ خان نامہ نگار روزنامہ اعتماد، سید اسماعیل ناصر ڈیویزنل رپورٹر روزنامہ سیاست، محمد عبدالعظیم نامہ نگار روزنامہ ہمدم، مفتی سید عبد العزیز ہاشمی نامہ نگار عصر حاضر پورٹل، فہیم احمد خان نامہ نگار روزنامہ منصف، محمد عثمان تلگو رپورٹر،محمد افتخار احمد نامہ نگار روزنامہ رہنمائے دکن وغیرہ کی صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور شال پوشی کے ساتھ ساتھ ایک یادگار و خوبصورت مومنٹو عطا کیا گیا۔