حرمین ٹرین پراجکٹ میں بدعنوانی کا دعویٰ جھوٹ نکلا: پبلک پراسیکیوٹر

   

ریاض ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پبلک پراسیکیوشن کے حکام کا کہنا ہیکہ جدہ میں حرمین ایکسپریس کے پراجکٹ میں مبینہ بدعنوانی کا سوشل میڈیا پر سامنے آنے والا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق جس شخص نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ’ٹویٹر’ پر بار بار ایک ٹویٹ شیئر کی تھی جس میں اس نے دعویٰ کیا تھا کہ جدہ میں حرمین پر منصوبے میں بڑے پیمانے پرگھپلے ہوئے ہیں اور اس کے پاس اس کے ٹھوس ثبوت ہیں۔ مگرجب اس شخص کو طلب کرکے اس سے بدعنوانی کے ثبوت مانگے گئے تو اس نے کہا کہ اس کے پاس اس کا کوئی ثبوت یا دستاویز نہیں۔پبلک پراسیکیوشن حکام کا کہنا ہے کہ مانیٹرنگ یونٹ نے نوٹ کیا کہ ایک شخص نے اپنے ذاتی ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ ایک سے زیادہ بار ٹویٹ کیا کہ جدہ میں الحرمین ٹرین اسٹیشن پراجکٹ میں کنٹرول اور فائر سسٹم میں بدعنوانی کا شبہ ہے۔ ساتھ ہی اس نے یہ دعویٰ کیا کہ اس کے پاس اس کے ثبوت بھی موجود ہیں۔سعودی پریس ایجنسی ‘ایس پی اے’ کے مطابق بدعنوانی کی ٹویٹس کرنے والے شخص کو طلب کرکے اس سے اس کے دعوے کے مطابق ثبوت مانگے گئے تو اس نے کہا کہ اس کے پاس کسی قسم کا ثبوت موجود نہیں ہیں، اس کا تذکرہ اپنی ٹویٹس میں کیا ہے۔ یہ بھی پتہ چلا ہے کہ اس نے پہلے بھی اس معاملے سے متعلق سرکاری وکیل کو کوئی دستاویزات پیش نہیں کی تھیں۔