حرم مکی میں عربی زبان سکھانے کیلئے کمپیوٹر لیاب کا افتتاح

   

یاض : ’’صدارت عامہ برائے امور دو مقدس ترین مساجد‘‘ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے المسجد الحرام میں حرم مکی انسٹیٹیوٹ میں غیر عربوں کو عربی زبان سکھانے کیلئے پہلی کمپیوٹر لیاب کا افتتاح کردیا۔ مکہ مکرمہ میں حرم مکی انسٹیٹیوٹ کی انتظامیہ کی جانب سے یہ اقدام سعودی عرب کے ’’ویژن 2030‘‘ کے تحت ڈیجیٹل تبدیلی ، جدید تعلیمی نظام کی ترقی اور جدید تعلیمی ماحول کو تیار کرنے کی کوششوں کے ضمن میں آتا ہے۔ السدیس نے حرم مکی انسٹیٹیوٹ کے تعلیمی نظام میں کی جانے والی ان کوششوں کو سراہا جن کے نتیجہ میں المسجد الحرام میں تعلیم کے میدان میں کمپیوٹر لیاب کا افتتاح کردیا گیا۔ السدیس نے تعلیمی عمل کے فائدہ کیلئے لیابارٹری کے کاموں سے متعلق انسٹیٹیوٹ کے منصوبے کو سنا۔ انہوں نے اس لیابارٹری کے تحت آنے والے شعبوں کے متعلق بریفنگ لی۔ اس لیاب کے تحت سب سے اہم تعلیمی کلاسیں ہیں جن میں قرآن کریم کی تلاوت اور بذریعہ تجوید تلاوت کی اصلاح کرنا شامل ہے۔ لسانی فیکلٹیز کو ترقی دی گئی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ میں کمپیوٹر کورسز کو بہتر بنایا گیا ہے۔
مسجد الحرام میں غیر مقامی بولنے والوں کو عربی سکھانے کے منصوبے سے وابستہ مختلف پروگراموں کا نفاذ کیا گیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ملازمین ، طلبہ اور اساتذہ کرام کے لیے ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تربیتی کورسز کو منظم کیا گیا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ اور کالج میں ای لرننگ پروجیکٹ کو ترقی دی گئی ہے۔شیخ السدیس نے کہا بیت اللہ شریف کی مقدس ترین مسجد میں یہ تعلیمی ترقیاتی اقدامات سعودی عرب کی داش مند قیادت کی فراخ دلی کا ثمر ہیں۔ یہ اقدام سعودی عرب کے ’’ ویڑن 2030 ‘‘ کے اہداف کے حصول کی جانب ایک قدم ہے