حریت سربراہ امیر حمزہ دوبارہ گرفتار

   

سرینگر : تحریک حریت جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری و عبوری چیئرمین امیر حمزہ کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کر لیاگیا۔ پولیس نے امیر حمزہ کو گرفتاری کے بعد بانڈی پورہ تھانے منتقل کر دیا ہے۔امیر حمزہ کی اہلیہ کینسر کے عارضہ کے باعث انتقال کر گئی تھیں تاہم انہیں اہلیہ کے جنازہ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ امیر حمزہ کو اگست2020ء میں کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سوپور تھانے سے جموں کی کوٹ بلوال جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ ان کے خلا ف کئی مقدمات درج ہیں۔تحریک حریت جموں کشمیر نے امیر حمزہ کی دوبارہ گرفتاری پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہاہے کہ اس طرح کے ظالمانہ اقدامات سے ہندوستان حق خودارادیت کی آواز کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔