حریف ٹیم کے کھلاڑی سے بد کلامی پر جیمز پیٹنسن معطل

   

پاکستان کیخلاف ٹسٹ سے باہر
سڈنی17؍نومبر(سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ آسٹریلیا نے ڈومیسٹک میچ میں حریف ٹیم کے کھلاڑی سے بدزبانی پر جیمز پیٹنسن کو معطل کردیا ہے جس کے بعد اب وہ پاکستان کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے پیسر جیمز پیٹنسن کے جرم کی تفصیلات تو نہیں بتائیں تاہم اتنا ضرور کہا کہ انہوں نے وکٹوریا اور کوئنز لینڈ کے درمیان ڈومیسٹک میچ میں فیلڈنگ کے دوران حریف کھلاڑی کے ساتھ بدکلامی کی ہے، جس کے بعد انہیں معطل کردیا گیا ہے اور اب پاکستان کیخلاف برسبین ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔جیمز پیٹنسن کا کہنا ہے کہ میچ کی گرما گرمی میں ہونے والی حرکت پر معذرت خواہ ہوں، افسوس ہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل پاؤں گا لیکن قوانین سب کے لیے ہیں، اپنی غلطی اور سزا کو قبول کرتا ہوں۔پاکستان کے خلاف پہلا ٹسٹ 21 نومبر سے کھیلا جائے گا جس میں جیمس کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ جیمس نے آسٹریلیا کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ۔ انہوں نے فیلڈنگ کے د وران ایک کھلاڑی کو شخصی طور پر نشانہ بنایا اور بدکلامی کی تھی۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جیمس نے کیا بدکلامی کی تھی ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دیڑھ سال کے دوران جیمس نے تیسری مرتبہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔ نتیجہ میں انہیں پاکستان کے خلاف ٹسٹ میچ سے باہر کردیا گیا ہے ۔ جیمس کی معطلی سے مچل اسٹارک کے ٹیم میں شامل ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔