واشنگٹن ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک لبنانی تاجر جسے امریکی حکام نے حزب اللہ کا مالی مددگار مقرر کیا تھا، کو پانچ سال کی سزائے قید سنائی گئی ہے اور 50 ملین ڈالرس جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ اس سلسلہ میں 63 سالہ قاسم تاج الدین کو گذشتہ سال ڈسمبر میں قصوروار پایا گیا تھا جو دراصل امریکی تحدیدات سے بچنے کیلئے ایک اسکیم کے تحت غیرقانونی رقمی لین دین کا معاملہ تھا۔
