حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملہ، پمفلٹس سے بھرا ڈرون ضبط

   

بیروت: اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔ یہ حملے حزب اللہ کی طرف سے میزائل حملوں کے جواب میں کیے گئے ہیں۔اسرائیلی فوج نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس کے طیاروں نے لبنانی حزب اللہ کے عیتا الشعب میں ایک فوجی کمپاؤنڈ کو بمباری سے نشانہ بنایا جبکہ جنوبی لبنان میں لبونہ علاقے میں اس کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ شروع ہونے کے بعد حزب اللہ کے 4000 اہداف پر حملے کیے گئے ہیں جن میں ہتھیاروں کے ڈپو، آپریشن کمانڈ ہیڈکوارٹر اور انفراسٹرکچر شامل ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے گذشتہ گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے 146 ویں ڈویڑن کے ہیڈ کوارٹر پر مغربی الجلیل کی جانب ڈھیروں راکٹ فائر کیے۔راکٹ حملوں کے بعد اسرائیلی علاقوں میں خطرے کے سائرن بج گئے۔حزب اللہ نے کہا کہ اس نے بالائی الجلیل کی طرف راکٹوں کا ایک بیراج فائر کیا، جس میں اسرائیلی فوج کے میرون میں بیس کو نشانہ بنایا گیا۔یہ کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے۔ لبنانی فوج نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی لبنان کے علاقے لبونہ میں پمفلٹ لے جانے والا ایک اسرائیلی ڈرون ملا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 29 فروری 2024 کو لبونہ کے علاقہ میں فوج اور UNIFIL کے درمیان مشترکہ گشت کے دوران ایک اسرائیلی ڈرون ملا جس میں پمفلٹ گرائے گئے تھے۔