حسام الدین کو کوارٹر فائنل میں شکست

   

نئی دہلی : اے ایس بی سی ایشین باکسنگ چیمپین شپ میں مردوں کے زمرے کے 64 کلوگرام کے کوارٹر فائنل میں نیدر اوڈاہ کو شکست دینے کے لئے شیو تھاپا نے سنسنی خیز کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور متواتر پانچواں میڈل یقینی بنالیا ہے۔کویت کے حریف باکسر کے خلاف 5-0 کی جامع فتح کے ساتھ ، آسام کے باکسر نے سیمی فائنل میں حاصل کرلی ہے اور اس نے ایشین چیمپئن شپ میں اپنے پانچویں میڈل کو یقینی بنا لیا ہے۔ اس سے قبل تھاپا اس چیمپئن شپ میں ایک گولڈ میڈل (2013) ، ایک سلور میڈل (2017) اور دوبرونز میڈل (2015 اور 2019) حاصل کرچکے ہیں۔کواٹر فائنل میں انہوں نے حملہ اور دفاع کا عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھاپا نے پورے مقابلے میں اوڈاہ پر غلبہ حاصل کیا اور شاید ہی اسے پوائنٹس اسکور کرنے کا کوئی موقع فراہم کیا۔ آخری 4 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں ہندوستانی باکسر کے لئے مقابلہ مشکل ہوگا کیونکہ وہ تاجکستان کے سرفہرست باکسر بختور عثمان سے مقابلہ کریں گے ۔اس سے قبل باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا (بی ایف آئی) اور متحدہ عرب امارات کے باکسنگ فیڈریشن کے مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ایونٹ کے دوسرے دن نظام آباد سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد حسام الدین نے 56 کلوگرام کوارٹر فائنل میں عالمی چمپئن اور سر فہرست باکسر میرزاحیلوف میرجیلویلو 1-4 سے شکست برداشت کی۔حسام الدین کے خلاف دفاعی چمپئن میرزاحیلوف نے جارحانہ انداز سے مقابلہ شروع کیا۔ حسام الدین نے بہرحال اچھے دفاعی اور جوابی حملہ کرنے والے گھونسوں کی مدد سے زور پکڑنے کی کوشش کی لیکن تجربہ کار حریف باکسر نے قریبی مقابلے میں 4-1 سے کامیابی مکمل کرنے سے قبل ہندوستانی کو واپسی کا کوئی امکان نہیں ہونے دیا۔