حسن آباد میں نوبیاہتا دلہن کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

حسن آباد۔/7اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ٹاؤن کے آرے پلی میں آج 24 سالہ سواتی نامی نوبیاہتا دلہن جس کی دو ماہ قبل شیوا کرشنا نامی نوجوان سے شادی ہوئی تھی آج اچانک نامعلوم وجوہات کی بنا پر پھانسی لے کر خودکشی کرلی اور برسر موقع ہلاک ہوگئی ۔ سسرالی رشتہ داروں کے علاوہ پڑوسیوں اور والدین نے بھی اچانک خودکشی کرلینے کی وجوہات پر لاعلمی کا اظہار کیا۔ اطلاع پاکر سب انسپکٹر سدھاکر نے بعد پنچنامہ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم حسن آباد دواخانہ منتقل کیا اور کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔