حسن آباد /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کورورناء وائرس کووڈ 19 سے بچاؤ کیلئے مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت کو نمایاں کرنے و عوام کو باشعور بنانے کی غرض سے آج سے حلقہ اسمبلی حسن آباد کے تمام مواضعات کا بذریعہ موٹر سائیکل دورہ کرنے و تشہیری مہم چلانے کا ممتاز سماجی کارکن و بی سی سنگم کے ریاستی قائد مسٹر پی راجو نے اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہلاکت خیز کورونا بیماری سے بچنے کیلئے وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر اعلی کے سی آر و ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ و مقامی رکن اسمبلی مسٹر وی ستیش کمار کی متواتر ہونے والے اپیلوں کے باعث عوام کو مزید باشعور بنانے کیلئے یاترا کا آغاز کرنے و حلقہ میں شامل 7 منڈلوں سے ملحقہ 182 مواضعات کا احاطہ کرنے پر موضع میں عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اتحیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے منفرد انداز میں تشہیر کرنے کا یاترا پر نکلنے والے پی راجو نے اعلان کیا ۔