حسن آباد میونسپل کمشنر کے خلاف شکایت‘ معطل کر دینے بی سی سنگم کا ریاستی کمشنر سے مطالبہ

   

حسن آباد 3 ؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مجلس بلدیہ حسن آباد پر برسرخدمت میونسپل کمشنر مسٹر راجا ملیا پر متعدد بے قاعدگیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی مختلف پسماندہ طبقات تنظیموں کے مشترکہ مجلس عمل کے قائدین رویندر ‘ راجیا ‘ سرلا دیوی ودیگر نے کل ریاستی کمشنربرائے میونسپل ایڈمنسٹریشن دیپک کمار سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری شکایت کی ۔ نیز فی الفور حسن آباد بلدی کمشنر راجا ملیا کے تبادلہ و محکمہ جاتی تادیبی کارروائی کرنے کا انہوں نے مطالبہ کیا ۔ بی سی سنگم حسن آباد کے قائدین رویندر ‘ راجیا نے الزام عائد کیاکہ میونسپل کمشنر راجا ملیا مبینہ طور پر مکانات کی تبدیلی کے اسنادات ‘ مالکانہ اسنادات کی اجرائی ‘ پیدائشی و انتقال کے تصدیق نامے و دیگر ضروری اسنادات کو جاری کرنے میں غفلت و تساہلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کے باعث ضرورتمند عوام کا کافی قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے ۔ انہوں نے اندرون ایک ہفتہ میونسپل کمشنر راجا ملیا کا تبادلہ کر دینے کا مطالبہ کیا بصورت دیگر پرامن احتجاجی کرنے کا انتباہ دیا ۔