حسن روحانی جاپان کے دورہ پر

,

   

تہران ۔ 20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے صدر حسن روحانی جمعہ 20 دسمبر کو جاپانی دارالحکومت ٹوکیو پہنچ گئے۔ وہ جاپانی دارالحکومت میں قیام کے دوران میزبان وزیراعظم شینزو آبے کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ سفارت کاروں کے مطابق جاپانی وزیراعظم امریکی اور ایرانی تناؤ کو کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔ حسن روحانی ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں منعقدہ مسلم ممالک کے لیڈروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد ٹوکیو کا سفر اختیار کر رہے ہیں۔ ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملکی صدر کے جاپانی دورے کا امریکہ کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایرانی صدر کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اْن کے ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہونے والے مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے بیچینی کی فضا اب بھی موجود ہے۔