کراچی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ ہندوستان کو شکست دینیکا نشانہ مقررکرلیا ہے، کوئی کچھ دیکھے نہ دیکھے لیکن ہندوستان اور پاکستان کا میچ ضرور لوگ دیکھتے ہیں۔راولپنڈی میں فاسٹ بولر حسن علی نے ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بطور کھلاڑی کہہ سکتا ہوں کہ ہم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم منتخب کی ہے، کوئی بھی ٹیم چھوٹی بڑی نہیں ہوتی۔فاسٹ بولرنے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ ہمیں گھریلو سیریز میں آسان جیت سے روک سکتی ہے ۔یادر ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کا آئی سی سی ٹورنمنٹ کے درمیان مقابلوں کا موازنہ کیا جائے تو ہندوستان کا پلڑا کافی بھاری ہے لیکن چمپئنس ٹرافی کے فائنل میں پاکستان نے ہندوستان کو شکست دی تھی جس میں حسن علی نے 6.3 اوورس میں 19 رنز دیکر نہ صرف تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا ۔