حسین جہاں نے محمد سمیع کو پھر نشانہ بنایا

   


دبئی۔ محمد سمیع کی بیوی حسین جہاں ایک بار پھر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ سے ہندوستانی فاسٹ بولر پر نکتہ چینی کرتے ہوئے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ایشیا کپ میں ہندوستانی ٹیم کی جیت کے بعد حسین جہاں نے ہاردک پانڈیا کی ایک تصویر شائعکی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر پر طنز کرتے ہوئے کیپشن کے ساتھ کہا ہے کہ ملک کے وقارکو خواتین کے پیچھے پڑے رہنے والے نہیں بچا سکتے۔ ایسا لگتا ہے کہ حسین جہاں نے محمد سمیع کا نام لیے بغیر انہیں اس طرح نشانہ بنایا ہے۔ہاردک جنہوں نے پاکستان کے خلاف پہلے مقابلے میں کامیابی میں اہم رول ادا کیا تھا ۔