اتوار کی رات حسین ساگر تالاب کی سطح آب میں اضافہ ہوگیا ہے اور پچھلے 48گھنٹوں کی بارش کی وجہہ سے پانی قطعی سطح(ایف ٹی ایل) تک پہنچ گیا ہے۔
حسین ساگر کی موجودہ سطح آب 513.59ایم ہے اور شہر میں مسلسل بارش کی وجہہ سے اس میں 513.41ایم تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہہ سے بلدی حکام نے شہر کے نشیبی علاقوں میں رہنے والے افراد سے اپنے مکانات خالی کرکے دوسری جگہ منتقل ہونے کی گذارش کی ہے
کیونکہ حسین ساگر کی سطح آب میں اضافہ کے بعد بہت ممکن ہے کہ اس کے دوروازے کھول دئے جائیں گے جس کی وجہہ سے نشیبی علاقوں میں پانی چھوڑا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ سرلاساگر ڈیم بھی مسلسل بارش کی وجہہ سے لبریز ہوگیا ہے
اور توقع کی جارہی ہے کہ پانی کی نکاسی کے لئے اس ڈیم کے بھی دوروازے کھولے جائیں گے۔ پیش ہے سیاست ڈاٹ کام کی یہ خصوصی رپورٹ ضروردیکھیں۔