حسین ساگر لبریز ‘ سطح آب513 میٹر سے متجاوز

   

عہدیداروں کو چوکسی برتنے مئیر حیدرآباد کی ہدایت
حیدرآباد 14 جولائی ( سیاست نیوز ) اتوار کی شام سے شہر میں شدید اور موسلادھار بارش کی وجہ سے حسین ساگر ( ٹینک بنڈ ) میںسطح آب میں اضافہ ہوا ہے اور وہ لبریز ہونے کے قریب پہونچ گئی ہے ۔ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور صفائی محکمہ کے عملہ کو شہر میں کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کے مقامات کی صفائی کرتے اور رکاوٹوں کو دور کرتے دیکھا گیا تاکہ پانی جمع ہونے کی شکایات کا ازالہ کیا جاسکے ۔ حسین ساگر جھیل کی جملہ سطح آب 514.75 میٹرس ہے اور اتوار کی شام کو بارش کے بعد یہ سطح آب 513.41 میٹرس درج کی جاچکی ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ اتوار کی رات آٹھ بجے تک حسین ساگر میں سطح آب 513.210 میٹرس تک پہونچ گئی ہے ۔ مئیر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے سطح آب میں اضافہ کے پیش نظر صورتحال کا جائزہ لیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جان و مال کا نقصان نہ ہونے پائے ۔