حسین ساگر میں خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/20 جولائی، ( سیاست نیوز) حسین ساگر تالاب میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت شیلجہ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے تاہم خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا جو حسین ساگر کے این ٹی آر گارڈن کی طرف پہنچی اور اچانک حسین ساگر میں چھلانگ لگادی۔ حسین ساگر جھیل پر چوکس لیک پولیس کا دستہ فوری این ٹی آر گارڈن پہنچا اور خاتون کو حسین ساگر سے نکال لیا گیا تاہم ہاسپٹل منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع