حسین ساگر ( ٹینک بنڈ) لبریز پانی کا اخراج عمل میں لایا گیا

,

   

حیدرآباد: شہر میں کل راست سے شدید اور موسلادھار بارش کے نتیجہ میں حسین ساگر لبریز ہوگیا ۔ اطلاعات کے مطابق میریٹ ہوٹل کی جانب سے پانی کا اخراج عمل میں لایا جارہا ہے ۔شہر کے دیگر اہم ذخائر آب میں بھی پانی بھر چکا ہے ۔ عوام کی بڑی تعداد پانی کے اخراج کا نظارہ کرنے کیلئے بڑی تعداد میں جمع ہوگئی ہے ۔ حسین ساگر شہر کا تفریحی مقام ہے جہاں عوام کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ حکام نے میریٹ ہوٹل کی جانب سے پانی خارج کرنے سے قبل قریبی علاقوں کے عوام کو اس سے آگاہ کیا ہے ۔مسلسل بارش کے نتیجہ میں دونوں شہروں کے علاوہ مضافاتی علاقوں کے تالاب لبریز ہوگئے ہیں اور قریبی علاقوں کے مکانات میں پانی داخل ہوگیا ہے۔