حصار بین الاقوامی ہوائی اڈہ کا اکتوبر 2022 میںآغاز

   

Ferty9 Clinic

چنڈی گڑھ: ہریانہ کے حصار میں زیر تعمیر ہوائی اڈے سے اگلے اکتوبر 2022 تک پروازیں شروع کی جائیں گی۔یہ معلومات گزشتہ روز یہاں حصار بین الاقوامی ہوائی اڈے پر وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں دی گئی۔ نائب وزیر اعلیٰ دشینت چوٹالہ اور ایم ایل اے کمل گپتا بھی میٹنگ میں موجود تھے اور ریاست کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب جے پی دلال ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے شامل ہوئے ۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ ایئرپورٹ کے رن وے کی تعمیر مئی 2022 تک مکمل ہو جائے گی اور وہاں لائٹنگ کا کام بھی ستمبر 2022 تک مکمل کر لیا جائے گا۔