سید شاہ محبوب قادری نظامی الاسحاقی
شہزادہ حـضور غوث الصمدانی حضور سید شاہ اسحاق ثناء اللہ قادری الجیلانی ، الحموی ، البغدادی ، یک از سبعہ قادریہ المعروف سیدہ شاہ میاہ صاحب قادری رحمتہ اللہ علیہ روضہ درگاہ کرنول اپنے والد بزرگوار حضرت سید شاہ ابو الفتاح قادری الجیلانی البغدادی کے دست حق پرست پر ۱۲ سال کی عمر میں سلسلہ قادریہ میں ارادت حاصل کی بعد ازاں پچاس سال تک بڑی سخت محنت و ریاضت ومراقبہ مشاہدہ میں خود کو ہمہ تن مصروف رکھا پھر دکن سے بغداد تشریف لے گئے بعدازاں والد محترم کے حکم پر سنت انبیاء و سنت رسول اللہ ﷺ کے تحت نکاح فرمائے بعد نکاح حضرت قبلہ معہ زوجہ محترمہ دکن کی طرف رُخ کیا۔دکن کا علاقہ پھرتے پھرتے کنگن پور یعنی کرنول جاپہونچے اور کنگن پور علاقہ کرنول کوہی اپنامسکن بنایا ۔ کرنو ل میں قیام پزیری کے بعد آپ نے اسلام کی دعوت و تبلیغ کے کام کا آغازکیا ۔ آپ کی گفتار آپ کے بلند و خوش اخلاق سے لوگ آپ کے قریب آنے لگے آپ کی نصیحتیں بغور سننے لگے۔ آپ بہت زیادہ قناعت پسند تھے جس کے بارے میں تذکرہ اولیائے دکن میں ہے کہ ’’ آپ متوکل و قانع تھے کسی سے سائل نہیں ہو تے تھے جو کچھ میسر ہو تا تھا اس پر راضی و شاکر رہتے تھے ۔‘‘ آخیر عمر تک آپ کا یہی شیوہ رہا پوری زندگی ذکر الٰہی وخدمت خلق میں بسر کرتے ہوئے گزاردی ۔ آخیر کار وعظ ونصیحت ،ایثار و قربانی کا ، بلند اخلاق کا ، ذکر واذکار کا یہ مجسم اپنی پاک تعلیمات و ارشادات سے اس دنیا کو روشن و منور کرتے ہوئے غرہ رمضان ۹۱۱ ہجری کو اپنے مالک حقیقی سے جاملے۔ ( اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّـآ اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَo )