حضرت نظام الدین درگاہ 6 ستمبر سے زائرین کےلیے دوبارہ کھول دی جائے گی
نئی دہلی: دہلی میں حضرت نظام الدین درگاہ 6 ستمبر سے دوبارہ کھولی جائے گی درگاہ کے انچارج نے جمعہ کو کہا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ کے وسط سے ہی مزار کو بند کردیا گیا تھا۔ درگاہ کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ حکومت کی طرف سے انلاک 4 کے رہنما خطوط کے جاری ہونے کے بعد لیا گیا تھا۔
درگاہ حضرت نظام الدین اولیا کے انچارج سید ادیب نظامی نے جمعہ کے روز اے این آئی کو بتایا کہ ہدایت نامے کے مطابق تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔ “درگاہ 6 ستمبر سے کھولی جائے گی۔
حکومتی رہنما خطوط کے مطابق ہم نے انتظامات کرلئے ہیں۔ لاک ڈاؤن میں ہم نے درگاہ کو عوام کے لئے بند کردیا۔ اب رہنما خطوط کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم درگاہ کھول رہے ہیں۔