حضورآباد ضمنی انتخابات:آخری دن تک 60نامزدگیاں داخل

   

Ferty9 Clinic

15فلڈ اسسٹنٹ ملازمین کے بشمول 39 آزاد امیدوار ، نامزدگیوں کے بعد سیاسی سرگرمیاں کافی تیز

حضورآباد :۔ حضورآباد ضمنی انتخاب کے لئے پرچہ نامزدگی کے آخری دن ۸ ؍ اکٹوبر تک جملہ ۶۰ پرچہ نامزدگی داخل ہوئے جس میں حکمران و حزب اختلاف قائدین بھی شامل ہیں ۔ حکمراں جماعت ٹی آر یس سے گلو سرینواس نے ریاستی وزیر مال کے ہمراہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ بی جے پی امیدوار و سابق وزیر ایٹالہ راجندر ریاستی بی جے پی صدر وکریم نگرا یم پی بنڈی سنجے، مرکزی وزیر کشن ریڈی کے ہمراہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔کانگریس کی جانب سے بالموری ۔ وینکٹٹ سابق کریم نگر یم پی پونم پربھاکر و سابق نائب وزیر اعلی حضورآباد انتخابی انچارج دمودھرراج نرسمہا کے ہمراہ پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ اس کے علاوہ دیگر اور لوگوں نے بھی بی جے پی سے ایٹالہ راجندر کی اہلیہ ایٹالہ جمنا ریڈی،کانگریس سے اونٹیلہ لنگا ریڈی، وائی ایس آرکانگریس ( شرمیلا) سے محمد منصور علی، سیلم سریکانت ( پرجا ایکتا پارٹی) ،کیشٹی وجئے کمار ( یواترم) لینگڈی وینکٹیشورلو (پرجا وانی) ، خوندمیری طاہر کمال (آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین) ، کے راجیشور (انڈین پرجا کانگریس) ، آر دلیپ کمار( اے ے ین سی) ، کنّم سریش کمار ( جئے سوارج) ، اپو رویندر (جئے مہا بھارت) منگو رامچندر (ایم ڈی یو پرجابند)، ایس سمن (منا تلنگانہ راشٹرا سمیتی) کرّے راجی ریڈی(یم سی پی ائی) ایپلہ پلّی راجیندر (آل انڈیا بی سی او بی سی ) ایسم پلّی راجیندر ( نیو انڈیا پارٹی)، ایمّڈی راجیندر ( ریپبلک پارٹی آف انڈیا) سیدلو، چندرہ شیکھر، بچی ریڈی، نور جہاں بیگم، رمیش، راجو، ویشوم، پروین، سرینیواس، رویندر، ساینّا ، رمیش بابو ، مادھواریڈی، یوگیندر، رتنیّا، وینکٹیشورلو، سمپت، سرینیواس ریڈی، سنیل، ونود کمار، وینکنّا، تروپتی،کیرن، رویندر، جوگیا ریڈی، وینکٹا، سعبّا ریڈی، آنند، شیام کمار،گوگو تو تروپتی نائک، روی۔ پرشانت، دیوا راجو، ملکارجن، راجکمار، وکرم ریڈی، سوامی، منیم، انجیا کمار، لکشمی، یلّیا ، آزاد امیدوار کی حیثیت سے پرچہ نامزدگی داخل کی ۔ خاص بات یہ ہے کہ ۳۹ آزاد امیدوار میں ۱۵ افراد کا تعلق فیلڈ اسسٹنت سے ہے جن کی ملازمت میں بھرتی کے لئے احتجاج کیا جارہا ہے۔ سوائے چند افراد کے زیادہ تر افراد کا تعلق حضورآباد علاقہ سے نہیں ہے ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی اخری تاریخ ۸ اکٹوبر تھی کافی لوگ پرچہ نامزدگی کے لئے قطار میں کھڑے رہے، قطار میں شامل افراد کی پرچہ نامزدگی رات ۱۵۔۹ تک جاری رہی ۔ پولیس کی بھاری جمیعت تھی ۱۳؍ اکٹوبر تک پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال اور پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کا وقت ہے ۔ اس کے بعد اس ضمنی انتخاب میں کتنے افراد شریک رہینگے پتہ چلے گا ۔کچھ پارٹیاں ایسے سامنے نظر آئیں کہ ان کی پارٹیوں سے اس علاقہ کے عوام واقف ہی نہیںہیں ۔ اصل مقابلہ حکمراں ٹی آر یس و سابق وزیر بی جے پی امیدوار ایٹالہ راجندر کے درمیان میں ہی رہے گا، پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد دونوں پارٹیوں ٹی آر یس و بی جے پی کی سرگرمیاں تیزہوگئی۔ مقابلہ کانٹے کی ٹکر کاہے کسی کو بھی کامیابی کم ووٹوںسے ملے گی۔