حضورآباد میں ایٹالہ راجندر کامیاب ہوں گے۔ ایگزٹ پولس

   

6 کے منجملہ 5 ایجنسیوں کے سروے میں بی جے پی امیدوار کو سبقت، ایک سروے میں ٹی آر ایس آگے
حیدرآباد ۔ 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) حضورآباد اسمبلی حلقہ کیلئے آج رائے دہی کا عمل مکمل ہوگیا، جس کے ساتھ ہی 6 کے منجملہ 5 مختلف ایجنسیوں کے اگزٹ پول کے نتائج بی جے پی کے حق میں آئے ہیں جبکہ ایک ایجنسی نے ٹی آر ایس کی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے۔ گذشتہ 6 ماہ کے دوران ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان کافی سخت مقابلہ دیکھا گیا۔ دونوں ہی جماعتوں نے اس ضمنی انتخاب کو اپنے لئے وقار کا مسئلہ بنا لیا تھا۔ گذشتہ انتخابات میں کانگریس کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے والے امیدوار کوشک ریڈی کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد کانگریس کے پاس مقابلہ کرنے والے امیدوار نہیں تھے۔ ضمنی انتخاب کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد کانگرسی نے آخر میں اپنے امیدوار کو انتخابی میدان میں اتارا۔ 6 سروے کرنے والی ایجنسیوں نے کانگریس کو 2 تا 7 فیصد ہی ووٹ ملنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ رائے دہندوں نے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ الکٹرانک ووٹنگ مشینوں میں محفوظ کردیا ہے۔ 2 نومبر کو کامیاب ہونے والے امیدوار کا سرکاری طور پر اعلان کیا جائے گا۔ تاہم جیسے ہی آج رائے دہی کا مرحلہ ختم ہوا، انتخابی سروے کرنے والی 6 ایجنسیوں نے آج شام اپنے اپنے اگزٹ پولس نتائج جاری کردیئے ہیں۔ پولیٹیکل لیاب، آتما ساکشی، پبلک پلس، ایچ ایم آر ریسرچ نے فیشن چانکیہ نے بی جے پی امیدوار ایٹالہ راجندر کے کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے جبکہ ناگنا Naganna ایجنسی نے ٹی آر ایس امیدوار جے سرینواس یادو کی کامیابی کی پیش قیاسی کی ہے۔ چار ایجنسیوں نے بی جے پی کو 50 فیصد سے زیادہ ووٹ ملنے کی پیش قیاسی کی ہے۔ مشین چانکیہ نے بھی اگزٹ پول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بی جے پی کو 42 فیصد ٹی آر ایس کو 32 تا 35 فیصد اور اور کانگریس کو تقریباً 5 فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔ ن