خلاف ورزی پر سخت کارروائی
صبح 7 تا شام 7 بجے تک رائے دہی
حیدرآباد ۔ 2 اکٹوبر (سیاست نیوز) ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر و کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے کہا کہ حضورآباد میں تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کو صبح 10 تا شام 7 بجے تک انتخابی مہم چلانے کی اجازت رہے گی جبکہ 30 اکٹوبر کو صبح 7 تا شام 7 بجے تک رائے دہی منعقد ہوگی۔ انتخابی عمل میں شامل رہنے والے عملہ کو کوویڈ کے رہنمایانہ اصولوں پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی۔ انتخابی مہم چلانے کے اوقات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ شام 7 بجے انتخابی مہم، ریالیاں منظم کرنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ اشار کیمپینرس کے جلسوں میں 1000 افراد عام اجلاسوں میں 500 اور انڈور اجلاسوں میں صرف 200 افراد شرکت کرنے کی اجازت رہے گی۔ کورونا ویکسین کے دو ڈوز لینے والے پولیس عملہ کی خدمات سے استفادہ کرنے پر زور دیا۔ شراب کے بیلٹس شاپس کو فوری بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔ فلائنگ اسکواڈ، اسٹاٹک سروے ول ٹیم، ویڈیو سرویلنس ٹیم کی کارکردگی پر جی پی ایس کے ذریعہ نگرانی کی جائے گی۔ ن