حضورآباد میں وی وی پیاٹس میں دھاندلیوں پر کلکٹر سے رپورٹ طلب

   

ششانک گوئل کی ویڈیو کانفرنس، بی جے پی قائدین کی ٹی آر ایس کے خلاف شکایت

حیدرآباد۔/31 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر ششانک گوئل نے حضورآباد ضمنی چناؤ کی رائے دہی کی تکمیل کے بعد وی وی پیاٹ میں مبینہ بے قاعدگیوں کی شکایت پر ضلع کلکٹر کریم نگر سے رپورٹ طلب کی ہے۔ انہوں نے ضلع کلکٹر کے علاوہ حضورآباد کے ریٹرننگ آفیسر سے بھی اس بارے میں تفصیلی رپورٹ طلب کی۔ ششانک گوئل نے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ 2 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ششانک گوئل پیر کے دن تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ اجلاس میں فہرست رائے دہندگان میں ترمیم ، ناموں کی شمولیت، اخراج اور دیگر اُمور پر بات چیت کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حضورآباد کی رائے دہی کی تکمیل کے بعد بی جے پی نے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے کہ عہدیداروں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے مربوط وی وی پیاٹ میں دھاندلیاں کی ہیں۔ بی جے پی قائدین ڈی کے ارونا، راجہ سنگھ، این رامچندر راؤ اور دیگر قائدین نے چیف الیکٹورل آفیسر ششانک گوئل سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ وی وی پیاٹ میں دھاندلیوں کے ذریعہ نتیجہ میں اُلٹ پھیر کی سازش کی جارہی ہے۔ ر