حضورآباد میں کانگریس کے حق میں مانکیم ٹیگور کی آج انتخابی مہم

   

حیدرآباد۔/17اکٹوبر ، ( سیاست نیوز) جنرل سکریٹری انچارج تلنگانہ مانکیم ٹیگور ایم پی کل 18 اکٹوبر کو حضورآباد اسمبلی حلقہ کا دورہ کرتے ہوئے انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ مانکیم ٹیگور کریم نگر میں قیام کرتے ہوئے پیر کے دن صبح 9 بجے پارٹی کارکنوں کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ کریم نگر سے تعلق رکھنے والے سینئر قائدین اور سرگرم کارکن اجلاس میں شرکت کریں گے جس میں انتخابی مہم کا جائزہ لیا جائے گا۔ مانکیم ٹیگور سہ پہر 3 بجے جمی کنٹہ گاندھی چوک پر کانگریس امیدوار بی وینکٹ کے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر اور پارٹی کے دیگر قائدین جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس امیدوار کی انتخابی مہم میں کوئی سینئر قائد شرکت کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ مانکیم ٹیگور کے دورہ کے بعد صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔