فرض شناسی کے ساتھ خدمات انجام دینے الکٹورل عہدیداروں کو ضلع کلکٹر کی ہدایت
حضورآباد اسمبلی انتخابات کے ضمن میں الیکٹورل عہدیداران کو مؤثر انداز میں فرض شناسی کے ساتھ خدمات کی انجام دہی کی ضلع انتخابی عہدیدار و کلکٹر آر وی کرنن نے ہدایت دی۔ بروز چہارشنبہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں ضلع انتخابی عہدیدار و کلکٹر آر وی کرنن نے انتخابی جنرل مبصر کرشنن شنکر نارائنا ، انتخابی اخراجاتی مبصر ایس ایچ موروگو کے ہمراہ الیکٹورل عہدیداران کا اجلاس منعقد کیا۔ اس موقع پرضلع انتخابی عہدیدار و کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے ضمن 30 الیکٹورل عہدیداران کی تعیناتی کی گئی اور 8 افراد کو ریزرو میں رکھا گیا۔ انہوں نے عہدیداران کو دوبارہ تمام مراکز رائے دہی کی تنقیح کرنے اور سہولیات کے جائزے کی ہدایت دی۔ ایک ہی مقام پر سلسلہ وار مراکز رائے دہی میں جگہ کی سہولیات کے مدنظر انتظامات کا جائزہ لیں۔ کوویڈقواعد پر لازمی طور پر عمل آوری کی جائے۔ مراکز رائے دہی پر ہجوم کو جمع ہونے سے روکنے سماجی دوری بنائے رکھنے خصوصی انتظامات کئے جائیں۔ مراکز رائے دہی کے علاقے میں کالونی کیافراد کو حق رائے دہی کے استعمال سے روکنے خوف میں مبتلا کرنے کی کوشش کو روکنے ان علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے تمام کو حق رائے دہی کے استعمال کے لئے آگہی فراہم کی جائے۔ گرام پنچایت سکریٹری کے تعاون کے ساتھ حساس مراکز رائے دہی کی نشاندہی کرتے ہوئے فہرست پیش کی جائے۔ ای وی ایم مشینوں کی تربیت کا مؤثر انعقاد کیا جائے۔ جاریہ ماہ کی 30 تاریخ کو منعقد کئے جانے والے انتخابات کے لئے مراکز رائے دہی میںرائے دہی کے ایک گھنٹہ قبل ماک پولنگ کا انعقاد کیا جائے اور وی وی پیاٹ کی سلیپ کو سیز مہر بند کرنے پریسائیڈنگ عہدیداران کو ہدایت دی۔ انتخابی جنرل مبصر کرشنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولنگ کی تکمیل تک الیکٹورل عہدیداران کو مجسٹریل اختیار برقرار رہینگے۔ رائے دہندگان کو راغب کرنے کے لئے نقدرقم ، انعامات کی تقسیم کرنے والے پارٹی نمائندوں ، امیدواروں پر نظر ثانی کی جائے۔ بعد ازاں ای وی ایم مشینوں متعلقہ پاور پوائنٹ پریسن ٹیشن کے ذریعہ آگہی فراہم کی گئی۔اس اجلاس میں انتخابی اخراجاتی مبصر ایس ایچ پالا موروگو ، جنرل مبصر کرشنن نارائنا ، ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی گریما اگروال ، عہدیدارانو دیگر نے شرکت کی۔
