حفیظ کا دوسرے لیپ سے کروایا گیا ٹسٹ منفی

   

کراچی ۔کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا دوسری لیبارٹری سے کروایا گیا کورونا ٹسٹ منفی آیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کروائے گئے ٹسٹ میں محمد حفیظ سمیت 7کھلاڑیوں میں عالمی وباکورونا کی تشخیص ہوئی تھی لیکن محمد حفیظ نے ان ٹسٹوں کو غلط ثابت کرتے ہوئے اپنے کورونا میں مبتلا نہ ہونے کی ٹسٹ رپورٹ شائع کردی۔ ٹوئٹر پر آل راؤنڈر نے کہا کہ پی سی بی کا کروایا گیا ٹسٹ مثبت آنے پر انہوں نے اپنی تسلی کیلئے کل دوسرا ٹسٹ کروایا جو منفی آیا ہے۔ محمد حفیظ نے یہ اطلاع بھی دی کہ کورونا کی تشخیص کے بعد انہوں نے اپنے افراد خاندان کا بھی کورونا ٹسٹ کروایا جس کا نتیجہ منفی ہے۔ محمد حفیظ نے ٹسٹ کی رپورٹ سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے دوسری لیبارٹری سے ٹسٹ کروایا تھا جس کا نتیجہ منفی ہے۔