اندول میں صحافیوں میں امکنہ اراضی کی تقسیم ، ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا خطاب
حیدرآباد۔13اپریل(سیاست نیوز) صحافیوںکی ذمہ داری ہے کہ وہ حقائق کو منظر عام پر لائیں اور عوام اور حکومت کے درمیان برج کا کردار ادا کریں۔ریاستی وزیر فینانس و صحت مسٹر ہریش راؤ نے اندول میں صحافیوں میں امکنہ کے لئے اراضیات کی تقسیم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ اندول میں منعقدہ اس تقریب میں صدرنشین تلنگانہ ریاستی پریس اکیڈیمی مسٹر الم رام نارائن کے علاوہ رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل‘ رکن اسمبلی کرانتی اور دیگر موجود تھے۔مسٹرٹی ۔ہریش راؤ نے کہا کہ تشکیل تلنگانہ میں صحافیوں نے جو جدوجہد کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے ۔ انہو ںنے بتایا کہ تحریک تلنگانہ کے دوران صحافیوں کی بڑی تعداد نے علحدہ ریاست کی تحریک میں حصہ لیتے ہوئے تشکیل تلنگانہ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔انہو ںنے تلنگانہ کی ترقی میں بھی صحافیوں کے کردار کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعد ریاست کے تمام اضلاع کے مسائل اور ان کے حل کی تجاویز صحافیوں کے ذریعہ حکومت تک پہنچتی رہی ہیں اور حکومت ان کا جائزہ لیتے ہوئے مسئلہ کو حل کرتے ہوئے ترقی کی راہ ہموار کرتی رہی ہے۔ریاستی وزیر فینانس و صحت نے بتایا کہ ریاستی حکومت صحافیوں کی خدمات اور ان کی تحریک تلنگانہ کے دوران جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ وہ حقائق پر مبنی صحافت کو فروغ دیں بلکہ آج کے دور میں سچ کو سامنے لانے کے لئے خدمات انجام دینا بھی کسی چیالنج سے کم نہیں اسی لئے صحافیوں کو اس چیالنج کا مقابلہ کرتے ہوئے حقیقی صورتحال کو منظرعام پر لانے میں پس و پیش نہیں کرنا چاہئے ۔مسٹر ہریش راؤ نے اس موقع پر بتایا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے صحافیوں کی مدد کے لئے 100 کروڑ روپئے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے جبکہ ریاست تلنگانہ میں صحافیوں کے لئے اکریڈیشن کی منظوری و اجرائی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ریاست آندھراپردیش میں جملہ 12ہزار اکریڈیشن جاری ہوئے تھے اور اب تلنگانہ میں 21ہزار 295 اکریڈیشن کارڈجاری کئے گئے ۔م