حقہ سنٹر پر پولیس کادھاوا، پانچ افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 15 فبروری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے غیرقانونی طور پر چلائے جارہے حقہ سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔ نارتھ زون ٹیم نے ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بیگم پیٹ ایس ڈی روڈ پر ووڈ لینڈ بلڈنگ میں دھاوا کیا اور 15 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ٹاسک فورس کی کارروائی میں 25 سالہ ڈی لوکیش، 27 سالہ شیوا کمار، 20 سالہ شانگ زولین ساکنان بنجارہ ہلز اور 28 سالہ شخص پی ونود ساکن مادھاپور کو گرفتار کرلیا۔ اس حقہ سنٹر میں جو غیرقانونی طور پر چلایا جارہا تھا، اس میں نابالغ لڑکیوں کو داخلہ دیا جارہا تھا اور مکمل طور پر قوانین کی خلاف ورزی کی جاری تھی۔ نارتھ زون ٹیم نے گرفتار افراد کو ضبط شدہ اشیاء کے ساتھ مزید کارروائی کیلئے بیگم پیٹ پولیس کے حوالہ کردیا۔