حلقہ اسمبلی جکل کے امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کی جانچ

   

پٹلم ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ ضمنی اسمبلی انتخابات کے تحت حلقہ اسمبلی جکل کیلئے ایس سی ریزرویشن کے تحت 28 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کئے۔ مستقر مدنور منڈل ریٹرننگ آفیسر منو چودھری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس سی زمرے میں انتخابی چناؤ لڑنے کیلئے جملہ 28 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ ایک خصوصی میٹنگ منعقد کرتے ہوئے پرچہ نامزدگی کرنے والے امیدواروں کی جانچ کے دوران پانچ اُمیدواروں کے ناموں کو مسترد کردیا گیا ۔ باقی 23 امیدواروں کے پرچہ نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے قبول کرلیا گیا ہے ۔

پٹلم پولیس کا عوام میں
شعور بیداری پروگرام
پٹلم ۔14 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پٹلم پولیس سب انسپکٹر مسٹر وجئے کنڈا کی اطلاع کے بموجب آج صبح پٹلم پولیس اسٹیشن میں شعور بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں مختلف محلوں کے مرد اور خواتین نے شرکت کی ۔ پولیس سب انسپکٹر عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ روڈ سیفٹی خواتین کا تحفظ کرنا چاہئے ۔ شی ٹیم ، آن لائن فراڈ اور سائبر کرائم سے متعلق تفصیل بتاتے ہوئے عوام کو آگاہ کیا۔