حلقہ اسمبلی مدہول کے بی آر ایس کارکنان کا جشن

   

بھینسہ 15/اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی مدہول کے بی آر ایس امیدوار جی وٹھل ریڈی کو بی آر ایس سربراہ و تلنگانہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کی جانب سے آئندہ اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی بی فارم فراہم کرنے پر بھینسہ میں بی آر ایس سابقہ ٹاؤن یوتھ صدر عبدالواسیع رسول کی قیادت میں آتش بازی اور مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے زبردست جشن منایا گیا اور جی وٹھل ریڈی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی اور تلنگانہ وزیراعلی کے سی آر کی جانب سے جاری کردہ انتخابی منشور کا خیرمقدم کرتے ہوئے عوامی کے حق میں انتخابی منشور کو قرار دیا اس موقع پر بی آر ایس قائدین جن میں سائی ناتھ ، سید جاوید ، عبدالمنیر ، احمد علی خان عرف گنو بھائی ، احمد بلعلہ ، شیخ رحمن قریشی ، عبدالقدیر ، عبدالوسیم ، شیخ اعجاز ، شیخ کریم ایس کے آر ، سید عاطف و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔