حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو پھانسی دینے کی دھمکی دی ہے

,

   

پیراکٹوبر9کے روز جنگ تیسرے دن مں یداخل ہوگئی‘ 900اسرائیلی اور 987فلسطینیوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔
فلسطین دہشت گرد گروپ حماس نے پیر 9اکٹوبر کے روز دھمکی دی ہے کہ اگر فوج انتباہ کے بغیر غزہ پٹی میں فضائی حملوں کو انجام دیتی ہے تو وہ اسرائیلی یرغمالیوں کا قتل کردیں گے۔

حماس کا مصلح دستہ ایزدان القاسم نے اے ایف پی کی خبر کے مطابق اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ”ہماری لوگوں پر بغیرکسی انتباہ کے نشانہ بنانے کا ہر واقعہ ایک یرغمال شہری کی موت کا سبب بنے گا۔ مذکورہ دشمن انسانیت اور اصولوں کی زبان سمجھنے سے قاصر ہے۔

لہذا ہم اسی زبان میں اس سے بات کریں گے جووہ سمجھتا ہے“۔حماس نے 7اکٹوبر کے روز سے اپریشن القصاء کی شروعات کی‘ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ پر حملے کے جواب میں راکٹ داغے اور آبادکاروں میں تشدد میں اضافہ کیا۔

مذکورہ اسرائیلی فوج نے اس کے جواب میں اپریشن لوہے کی تلوار کی شروعات کی۔

حماس اچانک اس حملے میں 900کے قریب لوگ اسرائیل میں مارے گئے ہیں۔

حماس نے 130اسرائیلی بشمول سپاہی او رشہریوں کو یرغمال بنالیاہے۔

وزرات صحت کے مطابق کم ازکم987فلسطینی بشمول 91بچے اور مارے گئے ہیں جبکہ اکٹوبر7سے 3716لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

https://x.com/DCIPalestine/status/1711397856077119499?s=20