حماس کے سینئر قائد خالد مشعل بھی کورونا کی لپیٹ میں

   

یروشلم : فلسطینی تنظیم حماس نے آج منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ بیرون ملک تنظیم کے سربراہ خالد مشعل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ اس سے حماس کے سینئر رہ قائد کا کورونا میں مبتلا ایک شخص کے ساتھ رابطہ ہوا تھا۔حماس کے مطابق خالدمشعل پر کورونا کی علامات “معمولی” طور پر ظاہر ہوئی ہیں۔ وہ گھر میں تنہائی اختیار کر کے اپنی ذمے داریاں انجام دے رہے ہیں۔فلسطینی میڈیا نے حماس کے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مشعل کی حالت ٹھیک ہے۔واضح رہے کہ عالمی ادارہ صحت نے 2019ء کے اواخر میں چین میں کورونا وائرس کے نمودار ہونے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں کم از کم 5,441,446 افراد اس وبا کی لپیٹ میں آ کر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔امریکہ 826,064 اموات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ اس کے بعد بالترتیب برازیل، بھارت اور روس کا نمبر ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق اموات کی حقیقی تعداد اعلان شدہ تعداد سے دو یا تین گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔