٭ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں موسلادھار بارش کے بعد ذخائر آب حمایت ساگر اور عثمان ساگر میں پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا ہے ۔ حمایت ساگر کی سطح آب مکمل ہوچکی ہے ۔ رات 11 بجے کے بعد حمایت ساگر کے دو گیٹ کھول دیئے گئے۔ تالاب کی سطح آب 1763.5 فیٹ مکمل ہوگئی ہے ۔ عثمان ساگر کی سطح آب میں بھی تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے ۔ یہاں پر شام 4 بجے تک 833 کیوسکس پانی جمع ہوا تھا ۔ عثمان ساگر کی مکمل سطح آب 1790 فیٹ ہے جبکہ اب تک 1773.62 فیٹ پانی جمع ہوا ہے ۔محکمہ آبرسانی نے بتایا کہ دونوں ذخائر آب کی سطح آب پر نظر رکھی گئی ہے ۔ رات میں مزید پانی جمع ہونے کی صورت میں مزید دروازے کھول دیئے جائیں گے ۔
