حمایت نگر میں المناک سڑک حادثہ، حاملہ خاتون ہلاک

   

حیدرآباد۔ شہر کے مصروف ترین علاقہ حمایت نگر وائی جنکشن کے قریب پیش آئے ایک المناک سڑک حادثہ میں تیز رفتار آر ٹی سی بس نے ایک جوڑے کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں حاملہ خاتون ہلاک ہوگئی۔ پولیس کے بموجب مشیرآباد باکارام کے ساکن پی ستیش گوڑ اپنی حاملہ بیوی پی شالینی کو حمایت نگر میں واقع فرنانڈیز ہاسپٹل میں طبی معائنہ کے بعد موٹر سیکل پر آج صبح حمایت نگر وائی جنکشن سے اپنے مکان کیلئے جارہا تھا کہ مشیرآباد ڈپو سے تعلق رکھنے والے ایک بس نے انہیں ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں پی شالینی نیچے گر پڑی اور بس نے اسے روند دیا جس کے نتیجہ میں شدید زخمی ہوگئی اور دواخانہ منتقلی کے دوران جانبر نہ ہوسکی۔ اس حادثہ میں ستیش گوڑ بھی شدید زخمی ہوگیا ۔