حملہ کی صورت میں ہندوستان منہ توڑ جواب دے گا

   

Ferty9 Clinic

پاکستان کو وینکیا نائیڈو کا انتباہ
حیدرآباد 29 اگسٹ (سیاست نیوز) نائب صدرجمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے پاکستان کو خبردار کیاکہ ہندوستان پر حملہ کی صورت میں ہندوستان خاموش نہیں رہے گا بلکہ وہ منہ توڑ جواب دے گا۔ وینکیا نائیڈو نے کہاکہ ہندوستان پہلے حملہ ہرگز نہیں کرے گا لیکن ہندوستان پر حملہ کیا گیا تو وہ منہ توڑ جواب دے گا۔ وشاکھاپٹنم میں نوال NAVAL سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیباریٹری کی گولڈن جوبلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے کہاکہ ہندوستان جنگ نہیں چاہتا۔ ہندوستان امن پسند ملک ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ جموں و کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ حصہ ہے جہاں 1951 ء سے انتخابات ہورہے ہیں۔