حوثیوں پر بچوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں کا الزام

   

صنعاء : یمن کی آئینی وقانونی امور اور انسانی حقوق کے وزیر احمد عرمان نے اتوار کے روز کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے تمام بین الاقوامی اور مقامی قوانین اور معاہدوں کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے یمنی بچوں کے خلاف انتہائی گھناؤنی خلاف ورزیوں کا ارتکاب جاری رکھا ہوا ہے۔احمد عرمان نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پرایک پریس بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا 2014ء سے بچوں کے حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ حوثی ملیشیا نے اب تک اٹھارہ سال سے کم عمر کے کئی ہزار بچوں کو فرنٹ لائن پر استعمال کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حوثی ملیشیا بچوں کو فوجی مقامات پر انسانی ڈھال کے طور پر اور مخبر کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔